ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کلمنائی جائیگی،

ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں منعقدہ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

جمعہ 4 جنوری 2019 15:05

ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کلمنائی جائیگی،
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کل 5 جنوری (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن بانی چیئرمین کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری کا پورا مہینہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 5جنوری 1928ء کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1951ء میں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ بھی رہے۔بعد ازاں انہوں نے 1967 ء میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 70کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔