ْامریکی سٹاک فنڈ سے سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں98ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم کی نکلوائی

جمعہ 4 جنوری 2019 15:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) امریکی سٹاک فنڈ سے سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں98ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم کی نکلوائی۔امریکی مالیاتی فرم لیپر نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں نے امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث معاشی سست روی سے قبل اور امریکی مالیاتی بنکنگ نظام کی سخت مانیٹری پالیسی لاگو ہونے کی صورت میں تجارتی نقصان سے بچنے کے لئے دسمبر کے آخری ایام میں سٹاک فنڈ سے 98 ارب ڈالر کا سرمایہ نکالا۔واضح رہے کہ اس قبل 2008ء میں اس وقت صدر جارج ڈبلیو بش اور کانگریس کے درمیان بنکوں کو ناکامی سے بچانے کی کوشش کے دوران سرمایہ کاروں نے سٹاک فنڈ سے 48 ارب ڈالر کی رقم نکالی تھی۔