Live Updates

مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزارق دائود کی کمپنی کو دینے کے اقدام کیخلاف سمیت 4قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی کمپنی کو دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑادیں،ٹھیکہ کینسل کیا جائے اضافی گندم کو محفوظ بنایا جائے ،صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں ،سید ذوالفقار حسین کو گڈ ول ایمبیسیڈر آن ڈرگ تعینات کیا جائے ‘مطالبہ

جمعہ 4 جنوری 2019 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزارق دائود کی کمپنی کو دینے کے اقدام کیخلاف ،اضافی گندم کو محفوظ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کے مطالبے پر مبنی سمیت 4قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی کمپنی کو دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

حکومتی مشیر کو ڈیم کی تعمیر کیلئی309ارب کاٹھیکہ ملنا تشویشناک ہے۔مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نوازنے کیلئے دوسری کمپنیوں کی پیشکش کو مستردکیا گیا۔ دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفیکیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی صرف ایک بولی کے بعد ہی مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

لیہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مہمد ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کینسل کیا جائے ۔

وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کو اس کی وضاحت دینی چاہیے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے قبل دیمار بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کی جائیں ۔کیونکہ پاکستانی قوم نے ڈیمز فنڈز میں چند صرف دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے دیاہے ۔یہ چندہ مہمند ڈیم کیلئے نہیں دیا گیا۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے اضافی گندم کو محفوظ بنانے کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کے مطالبے کی قرار جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پیداوار کو محفوظ اور برآمد کا جامع اور شفاف نظام تشکیل نہ دینے کی وجہ سے اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے گندم کو برآمد کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی بنائے تاکہ اضافی گندم کے بحران سے نجات حاصل کی جا سکے۔تحریک انصاف کی رکنی اسمبلی سیمابیہ طاہر نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت صحافت کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہے،بے روزگار ہو جانے والے سینکڑوں بلکہ ہزاروں کارکنان کو مالی مشکلات سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کی ڈان سائزنگ و تنخواہوں میں کمی کو رکوانے، صحافی کالونیوں کے مسائل حل کرے۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔جبکہ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیمبایہ طاہر نے سید ذوالفقار حسین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گڈ ول ایمبیسیڈر آن ڈرگ تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات