وزیراعظم عمران خان کی صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات
وزیراعظم کا صدارتی محل میں پرتپاک استقبال، گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 جنوری 2019 16:42
(جاری ہے)
صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ملاقات میں تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔دونوں ممالک کے سربراہان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ 2روزہ دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں۔عمران خان جب جب ترکی کے شہر قونیہ پہنچے توان کا قونیہ کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔عمران خان نے مولاجلال الدین رومی کے مزار پر حاضری بھی دی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری بھی دی۔وزیراعظم مزار پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ انہوں نے کہا کہ اتاترک بیسویں صدی کے بڑے لیڈر اور سیاستدان تھے۔ واضح رہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.