ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ ، لالہ موسیٰ میں تقریب کی تیاریاں

جمعہ 4 جنوری 2019 17:47

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے دفتر صدیق منزل کیمپنگ گراؤنڈ لالہ موسیٰ میں دن 2بجے خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں جیالوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں جنم لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1951 میں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو اسکندر مرزا کی کابینہ کے رکن رہے اور ایوب خان کابینہ کے وزیر خارجہ بھی رہے۔ انہوں نی1967 میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی 70ء کے انتخابات میں مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے۔ بھٹو پاکستان کے ہر دلعزیز وزیراعظم تھے جنہوں نے دنیا میں نئے اسلامی بلاک کا تصور دیا اور پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے میزبان بھی بنے۔