نیب نے پرویز الٰہی ،شجاعت حسین کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی

چوہدری برادران کیخلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے ، پلاٹس ملازم نے خریدے‘9سی کا ریفرنس

جمعہ 4 جنوری 2019 17:58

نیب نے پرویز الٰہی ،شجاعت حسین کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نیب لاہور نے تحقیقات بند کرنے کے لئے 9 سی کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھامپرویز الٰہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں جبکہ شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے۔

ریفرنس کے مطابق مرزا اسلم نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا، مرزا اسلم نے راوی روڈ 75/76 کا ایڈریس معاہدہ بیع میں استعمال کیا۔ریفرنس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے، نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دی ہیں۔