آصف علی زرداری ،پارٹی رہنمائوں کا ملک حاکمین خان کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 4 جنوری 2019 17:58

آصف علی زرداری ،پارٹی رہنمائوں کا ملک حاکمین خان کے انتقال پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک حاکمین خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے ملک حاکمین خان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک حاکمین خان پارٹی کے بہادر اور ثابت قدم رہنما تھے ، وہ پارٹی کا انمول سرمایہ تھے ۔ملک حاکمین خان بھٹو شہید اور محترمہ شہید کے وفادر ساتھی تھے ،انہوں نے ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انکے بچھڑنے سے پارٹی رنجیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی ملک حاکمین خان کو بلند درجات عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کا پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے انتقال پر اظہار تعزیت۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ملک حاکمین ایک بہادر اور سچے سیاستدان تھے انہوں نے ساری زندگی بھٹو ازم کے سپاہی کے طور پر گزاری۔چودھری منظور احمدنے کہا کہ ملک حاکمین مزدوروں اور کسانوں کی آواز تھے۔پیپلز پارٹی ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو گئی۔