اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو جلد صحت یابی عطا ء فرمائے ‘مولانا سید عبد الخبیرآزاد

مولانا کی ملکی اور عالمی سطح پر تبلیغی جد وجہد کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں‘خطیب بادشاہی مسجد لاہور

جمعہ 4 جنوری 2019 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) بادشاہی مسجد لاہورکے امام وخطیب وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے باد شاہی مسجد میںجمعة المبارک کے موقع پر عالم اسلام کے عظیم مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جلدصحت یابی کے خصوصی اور اجتماعی دعا کروائی ۔

(جاری ہے)

مولانا سید عبدا لخبیر آزاد نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی تبلیغی محنت اور دین اسلام کی اشاعت کیلئے عالمی سطح پر جدو جہد کے ثمرات سامنے آر ہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے انہوں نے اس موقع پر تمام حاضرین سے مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کروائی حاضرین نے بلند آواز سے آمین کہا اور مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :