Live Updates

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر معذرت

ٹرپنگ کی وجہ سےعارضی طور پرلوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے،لوڈشیڈنگ15سے 20جنوری تک جاری رہے گی،عوام کی شدید پریشانی پرمعذرت خواہ ہیں، پاور ڈویژنز کوٹرپنگ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 جنوری 2019 18:09

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر معذرت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر معذرت کرلی ہے،ٹرپنگ کی وجہ سے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے، ٹرپنگ کے باعث لوڈشیڈنگ 15سے 20 جنوری تک جاری رہے گی، پاور ڈویژنز کوٹرپنگ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لوڈشیڈنگ کے باعث دشوری پر معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرپنگ کی وجہ سے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرجاتی ہیں۔ٹرپنگ کی وجہ سے عارضی طورپر لوڈشیڈنگ کرنا پرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژنز نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مزید ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیمیں بجلی کی ٹرپنگ کے مسئلے کو دیکھیں گی اور جہاں بجلی کو بحال رکھنے کا کام کریں گی۔

واضح رہے وامی حکومت نے گزشتہ تین روز سے ملک میں بدترین جاری بجلی کی لوڈشیدنگ پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔جس کے تحت حکومت نے سردیوں میں 16،16گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ چھوٹے اور پسماندہ دیہاتی علاقوں کے علاوہ بڑے شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر شہروں اور گردونواح کے علاقوں میں 14سے 16گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پن بجلی کے بڑے منصوبوں تربیلا اور منگلا ڈیموں سے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پن بجلی کی پیداوار صرف 600 میگاواٹ رہ گئی ہے۔اسی طرح گیس اور ایل این جی کی کمی سے بجلی کے 13 تھرمل پاورپلانٹس بھی بند ہوگئے ہیں۔ جس کے باعث قومی گریڈ اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار اور طلب میں واضح فرق آگیا ہے۔ بجلی کی پیدوار میں کمی سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔

جبکہ گیس اور ایل این جی کی کمی سے گدو، بلوکی، حویلی شاہ بہادر اور نندی پور سمیت 13پاورپلانٹس بند پڑے ہیں۔ تاہم ب نیپرا نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے لیا ہے۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اعلامیہ نیپرا کے مطابق وزارت توانائی متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ جبکہ بجلی کی کمپنیاں بھی ماتحت اداروں کو بجلی بحران پر قابوپانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات