مولانا سید عبد الخبیرآزاد کی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

جمعہ 4 جنوری 2019 18:25

مولانا سید عبد الخبیرآزاد کی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے ..
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) بادشاہی مسجدکے امام ،خطیب وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے باد شاہی مسجد میںجمعة المبارک کے موقع پر عالم اسلام کے عظیم مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعا کروائی،مولانا سید عبدا لخبیر آزاد نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی تبلیغی محنت اور دین اسلام کی اشاعت کیلئے عالمی سطح پر جدو جہد کے ثمرات سامنے آر ہے ہیں ،اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر حاضرین سے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :