عالمی فٹبال فیڈریشن چاہے تو ٹیموں کی تعداد 32سے بڑھا کر 48کردینی چاہیے ، فیفا صدر

جمعہ 4 جنوری 2019 21:26

عالمی فٹبال فیڈریشن چاہے تو ٹیموں کی تعداد 32سے بڑھا کر 48کردینی چاہیے ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ عالمی فٹبال فیڈریشن عالمی مقابلے کیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر48 کردینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے بارے میں ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن کو اگر ممکن ہو تو 2022 میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دینی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ فیفا اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیاقطر کے بعض ہمسایہ خلیجی ممالک عالمی کپ کے بعض میچوں کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ان کا اشارہ اس جانب تھا کہ اگر ٹیموں کی تعداد بڑھائی جاتی ہے تو پھر ہمسایہ ممالک سے بعض میچوں کی میزبانی کے لیے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :