Live Updates

اسلام آباد سنوکر چیمپپن شپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

انڈر۔17کیٹگری کے فائنل میں فیصل ابرار نے حیدرعباس کو 0-4فریم سے شکست دیکرچیمپین ہونیکا اعزاز حاصل کیا

جمعہ 4 جنوری 2019 22:19

اسلام آباد سنوکر چیمپپن شپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) اسلام آباد بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سنوکر چیمپپن شپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔ پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا اور تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ میں 200سے زائد کیوئسٹ نیمختلف کیٹگریز میں حصہ لیا۔

چیمپین شپ کے آخری روز انڈر۔17کیٹگری کے فائنل میں فیصل ابرار نے حیدرعباس کو 0-4فریم سے شکست دیکرچیمپین ہونیکا اعزاز حاصل کیا, انڈر۔20 کیٹگری کے فائنل میں فہد غفار کی صہیب عثمان کیخلاف 1-4فریم سے کامیابی حاصل کی ۔ ماسٹرز کیٹگری کا ٹائٹل مسعود احمد نے جیتا جنہوں نے فائنل میں ارشد قریشی کو 3-4فریم سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا اور سینیٹر شہزاد وسیم نے انعامات تقسیم کئے۔

رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا کا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان متسحکم تعلقات ہے , پاکستان نے سنوکر میں ورلڈ چیمپین پیدا کئی, اسلام آباد کے نوجوان کیوئسٹ کے روشن مستقبل کیلئے پر امید ہوں ,رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم خود بھی سپورٹس مین ہی, عمران خان پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے , اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹرڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہا کہ سابق ورلڈ چیمپپن بابر مسیح, شہرام چینگزی عبدالرحیم اسلام آباد کی پہچان ہی, رومانیہ کیساتھ کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائینگی, سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان کوہ پیمائی کیلئے جنت ہی, رومانیہ کے کوہ پیما بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات