Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات

وزیراعظم کا صدارتی محل میں پرتپاک استقبال، گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 4 جنوری 2019 22:44

وزیراعظم عمران خان کی صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان صدارتی محل پہنچ گئے، عمران خان کا صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم کو ترک صدارتی محل میں گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صدارتی محل میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم جب صدارتی محل میں پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کو صدارتی محل میں گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی، دونوں سربراہان نمازجمعہ کی ادائیگی کیلئے ایک ساتھ مسجد پہنچے۔

(جاری ہے)

صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقات میں تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔دونوں ممالک کے سربراہان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ 2روزہ دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں۔عمران خان جب جب ترکی کے شہر قونیہ پہنچے توان کا قونیہ کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

عمران خان نے مولاجلال الدین رومی کے مزار پر حاضری بھی دی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری بھی دی۔وزیراعظم مزار پر کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ انہوں نے کہا کہ اتاترک بیسویں صدی کے بڑے لیڈر اور سیاستدان تھے۔ واضح رہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات