پیپلز پارٹی مرکزی رہنما، سابق سنیٹر ملک حاکمین خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعہ 4 جنوری 2019 23:42

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی مرکزی رہنما، سابق سنیٹرضلع اٹک کی مشہور سیاسی ،سماجی وہر دلعزیز شخصیت ملک حاکمین خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ (آج) بروز ہفتہ سہ پہرتین بجے شیں باغ گائوں میں ادا کی جائے گی، مرحوم ملک حاکمین خان ضیاء الحق کے مارشل لاء میں کوڑے کھانے کے علاوہ کئی ماہ جیل میں بھی بند رہے، تمام زندگی بھٹو شہید ،بی بی شہید کے ساتھ وفاکی، یہی وجہ ہے کہ وہ پوری زندگی پیپلز پارٹی میں ہی رہے۔

(جاری ہے)

ملک حاکمین خان کی وفات سے اٹک کی فضا سوگوار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مرکزی رہنما وسابق سنیٹرضلع اٹک کی مشہور سیاسی ،سماجی وہر دلعزیز شخصیت ملک حاکمین خان جو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ،سردار سلیم حیدر خان ،اشعر حیات خان ،نصیر خان جدون سمیت پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت نے ملک حاکمین خان کے وفات پر تعزیت کااظہار کیا ہے ۔