بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، 3 بچے شہید ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 جنوری 2019 22:20

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، 3 بچے شہید ہوگئے
خضدار (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2019ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، 3 بچے شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خضدار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 4 بچوں نے میدان میں پڑے ایک دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیلانا شروع کردیا، اسی دوران دستی بم پھٹ گیا اور اس کی زد میں آ کر 3 بچے شہید ہوگئے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔ زخمی ہونے والے بچے کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ دستی بم رہائشی علاقے میں کس کی جانب سے پھینکا گیا۔