Live Updates

رزاق دائود عہدہ رکھنے کے باوجود ٹھیکہ حاصل کر رہے ہیں، انہیں عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے،طلال چوہدری

ہفتہ 5 جنوری 2019 00:02

رزاق دائود عہدہ رکھنے کے باوجود ٹھیکہ حاصل کر رہے ہیں، انہیں عہدے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت کے رہنما اپوزیشن پر ڈیم کو متنازعہ بنانے کا الزام تو لگا رہے ہیں لیکن اپنے وزیراعظم کے مشیر رزاق دائود کو عہدے سے علیحدہ کر کے ڈیم کو متنازعہ بنانے سے نہیں روک رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس کنٹریکٹ کے حو الے سے سوالات اٹھاتے ہوئے وزیراعظم آفس ،چیئر مین نیب ،سپریم کورٹ اور چیئر مین پی اے سی کو خط لکھا ہے ،اس معاملے پر اگر کسی ادارے نے نوٹس نہ لیا تو چیئر مین پی اے سی شہباز شریف اس معاملے پر لازمی طور پر نوٹس لیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ معیار عمران خان نے خود طے کیے ہیں اور وہ اب ان اصولوں پر پورا نہیں اتر رہے ،یہ دوہرا معیار ہے کیونکہ شیخ رشید نے ایل این جی کے ٹھیکے پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دی تھی اور دوسری جانب رزاق دائود عہدہ رکھنے کے باوجود ٹھیکہ حاصل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رزاق دائود کی کمپنی بہت اچھی ہے لیکن عہدے سے علیحدہ ہو جانا چاہیے کیو نکہ وہ کاروبار سے علیحدہ نہیں ہوسکتے ،کاروبار ان کا اوڑھنا بچھونا ہے ،رزاق دائود نے مشرف دور میں بھی وزارت لے کر بہت سے فائدے حاصل کیے جن کے کیسز بھی نیب میں چلے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات