فٹ بال کے شوقین نے 60 گھنٹوں میں جسم پر پسندیدہ کلب کی جرسی کا ٹیٹو بنوا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 جنوری 2019 23:49

فٹ بال کے شوقین نے   60 گھنٹوں میں جسم پر  پسندیدہ کلب کی جرسی کا ٹیٹو ..

فٹ بال کے ایک شوقین نے اپنے پسندیدہ کلب سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اپنے جسم پر ہی  کلب کی جرسی کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ جرسی کے اس ٹیٹو کو مکمل ہونے میں 60 گھنٹے لگے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار  کیا ہے۔
فٹ بال کے اس شوقین کو اس وقت شہرت ملی جب لیما 13 ٹیٹو سٹوڈیو کے ٹیٹو آڑٹسٹ جین سالیناس نے فیس بک ٹیٹو بنانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اس شوقین، جس کا نام ظاہر نہیں بتایا گیا، کی اپنے پسندیدہ فٹ بال کلب الیانزا لیما سے بھرپور محبت کو سراہا ہے تو بہت سے لوگوں نے اس شوقین کا مذاق بھی اڑایا ہے۔ مذاق اڑانے والوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کا رنگ سفید اور نیلا ہے جبکہ اس شخص کی گہری رنگت کی وجہ سے یہ رنگ بھورا اور نیلا محسوس ہو رہا ہے۔
جین سالیناس نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ” یہ پاگل پن نہیں، یہ شوق ہے“۔


ویڈیو دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ اس کلب کا چاہنے والا یہ شخص پیرو کی بجائے انگلینڈ میں رہتا ہے اور صرف چھٹیاں گزارنے پیرو آیا تھا۔ پیرو میں 13 دسمبر کو اس کے جسم پر ٹیٹؤ بنانے کا کام شروع ہوا اور 60 گھنٹؤں میں مکمل ہوا۔ اس عرصے کے دوران اس ٹیٹؤ کی تیاری کی بہت سی ویڈیوز فیس بک پر اپ لوڈ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :