عرصہ چار سال بعد گلگت شہر میں برف باری، لوگوں کے چہرے کھل اٹھے

ہفتہ 5 جنوری 2019 15:27

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) عرصہ چار سال بعد گلگت شہر میں برف باری لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ ہفتہ کی صبح جب گلگت شہر کے باسی اپنے گھروں سے باہر نکلے تو گھروں کے باہر برف باری کی سفید چادر کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔گلگت شہر میں صبح ہی سے بچے،بوڑھے جوان سب گھروں سے باہر آ گئے اور برف کے گولے اور مختلف چیزیں بناتے رہے۔

واضع رہے کہ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہر سال دو سے پانچ فٹ تھی برفباری ہوتی ہے جبکہ گلگت شہر میں خشک سردی عروج پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے موسمی بیماریاں آ م ہوتیں ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں گزشتہ دو دنوں سے برف باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی کا فی حد متاثر ہوئے ہیں۔تازہ برف باری اور بارشوں کی وجہ سے شاہرہ قراقرم گلگت اور راولپنڈی کے درمیان ہر قسم کی ٹریفک کی آ مد رفت کے لیے بند ہے۔

این ایچ اے کے زرائع کے مطابق جونہی برفباری اور بارشوں کا یہ سلسلہ تھم جائے گا شاہرہ کو کھولنے کے لیے کام شروع کر دیا جائے گا۔برف باری اور بارشِ کی وجہ سے گلگت اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں دوسرے دن بھی نہ ہو سکیں۔ محکمہ موسمیات گلگت کے مطابق برف باری اور بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :