پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

جاوید نایاب لغاری، تیمورعلی مہر ،مسرور راجپر اور طارق بلیدی کا خطاب

ہفتہ 5 جنوری 2019 17:52

پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام زوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2019ء) پیپلزیوتھ سندھ کے زیر اہتمام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 91ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر جاوید نایاب لغاری، تیمورعلی مہر ،مسرور راجپ اور طارق بلیدیسمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، جاوید نایاب لغاری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ، بھٹو صاحب کے شاندار کارناموں کی فہرست تو بہت طویل ہے مگر پاکستان میں آئین کا نفاذ اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کارنامے بھٹو صاحب کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہیں ، نوجوان نسل بھٹوازم کو سمجھنے کی کوشش کرے شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کا ایک ایسا نام ہے جس نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، غریب ہاریوں اور مزدوروں کو سر اٹھا کرجینے کا ڈھنگ سکھایا، پی واے او سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر کا کہنا تھا کہ بھٹوازم جاننے کے لیے آدمی کا با شعور ہو نا بہت ضروری ہے ، میرے اور آپ کے وقت کے بھٹو بلاول بھٹو ہیں وہ ہی آمریت کے دور کی مشکلات جو بھٹو صاحب کے ساتھ تھی آج بلاول بھٹو کے سامنے ہیں ، جو عوام دشمن ذہنیت بھٹو کے دور میں تھی آج بھی وہی ذہنیت کسی اور شکل میں زندہ ہے ، جس کا مقابلہ بلاول بھٹو کر رہا ہے ، بیمار ذہنیت کے لوگ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی عوامی خدمات کو دبا کر رکھنا چاہتے ہیں اور ایسے بے شمار ذہنی مریض بلاول بھٹو کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں بلاول بھٹو اور ان کا خاندان پاکستان اور قائداعظم کے آئین کا محافظ ہے مسرو ر راجپر اور طارق بلیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت عوام کی فلاح اور بہتری کا بیڑہ اٹھایا جس وقت ملک میں سامراجی قوتو ں نے پنجے گاڑھے ہوئے تھے اور چند لوگ اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ کر تے تھے جس میں فائدہ صرف ان مفاد پرستوں کا اپناہی ہوتاتھا لیکن بھٹو صاحب نے سیاست میں قدم رکھ کر بڑے بڑے بتوں کو پاش پاش کیا جو پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر اس پر راج کر رہے تھے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری وہ قیادت بھی قیادت حق اور سچ پر ڈٹی رہی اور آج کی قیادت بھی حق اور سچ کی بات کرتی ہے اور صدیوں پرانی تاریخ یہ ہی کہتی ہے کہ دیر سے سہی لیکن جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو جس انداز میں بلاول بھٹو آگے کی جانب لے کر چل رہے ہیں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ان کے ہر اٹھنے والے قدم میں ان کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی پوری قیادت اس ملک کی عوام کی خوشیوں کی ضمانت اوران کے بہتر مستقبل کے لئے امید کی کرن ہے، جو غیر جمہوری قوتوں سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ ان کا مقابلہ ڈٹ کر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔