بھارتی قیادت کو واضح پیغام ہے، ہم متحد ہیں، شاہ محمود قریشی

بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا پروپیگنڈا کررہا ہے، اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی تو فی الفورجواب جائے گا، بھارت اپنی پالیسی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیری عوام دونوں کو کھوبیٹھا،آج بھارت کے اندر سے ہی ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 جنوری 2019 19:06

بھارتی قیادت کو واضح پیغام ہے، ہم متحد ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح پیغام ہے، ہم پرامن اورمتحد لوگ ہیں، بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا پروپیگنڈا کررہا ہے، اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی تو فی الفورجواب جائے گا،بھارت اپنی پالیسی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیری عوام دونوں کو کھوبیٹھا،آج بھارت کے اندر سے ہی ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورترک صدرکے مابین 30 منٹ طے ملاقات اڑھائی گھنٹے چلی۔ دونوں سربراہان نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ کل ہونیوالی نشست میں سرمایہ کاری کوپروموٹ کرنے کی خواہش کوعملی جامہ پہنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان میں ترک سرمایہ کار بھی آئیں گے۔

پاکستان اور ترکی نے علاقائی امور پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ترک قیادت نے فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا۔ پاک ترک اسکولوں پرپابندی کے حکومتی فیصلے کوترک حکومت نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگلے 5 سال کیلئے اپنا ایک روڈ میپ بنائے گی۔ چاہتے ہیں یہاں خوشحالی آئے اور یہ خطہ غربت اورجہالت سے نجات حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ کل ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے اورسرمایہ کاری کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حیسن حقانی کا دامن صاف ہے توواپس آجائیں۔ حسین حقانی کو اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، حسین حقانی جن کے آغوش میں پلے تھے انہیں سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک سال قبل تعلقات میں کشیدگی دکھائی دیتی تھی۔ لیکن اب پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کم ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی قیادت کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں۔ ہم پرامن لوگ ہیں اورہمیں عوام کی یکجہتی پر مکمل اعتماد ہے۔ جس طرح کے پروپیگنڈا کو بھارت ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ ہے۔ اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی توپاکستان فی الفورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پالیسی اورحکمت عملی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیری عوام دونوں کو کھوبیٹھا ہے۔ آج بھارت کے اندر سے ہی ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔