گورنرخیبرپختونخوا کا پشاورصدربم دھماکے کی مذمت

ایل آرایچ کادورہ،بم دھماکہ زخمیوں کی عیادت

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:45

گورنرخیبرپختونخوا کا پشاورصدربم دھماکے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاورصدرکے بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکادورہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخوانے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بم دھماکہ کے زخمیوں کو بروقت تمام تر طبی ادویات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے بم دھماکہ واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :