خواتین کو مساوی حقوق کا مطلب انہیں معاشی دوڑ میں شریک کرنا ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری

خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے اگر کوئی تنظیم عملاً متحرک کردار ادا کررہی ہے تو وہ منہاج القرآن ویمن لیگ ہے‘سربراہ عوامی تحریک کا کنونشن سے خطاب

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:58

خواتین کو مساوی حقوق کا مطلب انہیں معاشی دوڑ میں شریک کرنا ہے‘ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 30ویں یوم تاسیس پر منعقدہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں خواتین کو ان کا جائز مقام نہیں ملا، خواتین کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہ دینے والے ذمہ داران ملک و قوم کے مجرم ہیں، خواتین کو مساوی حقوق دینے کا مطلب انہیں سیاسی، معاشی، سماجی سرگرمیوں میں مردوں کے مساوی کردار کی ادائیگی کا ماحول فراہم کرنا ہے، خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے اگر کوئی تنظیم عملاً متحرک کردار ادا کررہی ہے تو وہ منہاج القرآن ویمن لیگ ہے۔

اس نظام کی تبدیلی اور جامع اصلاحات کی سیاسی جدوجہد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے قابل رشک جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 30ویں یوم تاسیس پر منعقدہ کنونشن کی شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ 30سال قبل جن تعلیمی، تربیتی اہداف کے حصول کیلئے ویمن لیگ کی بنیادی رکھی تھی وہ مقاصد حاصل ہوئے ہیں اور منہاج القرآن ویمن لیگ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت دنیا کے 90ملکوں میں اس کا تنظیمی ڈھانچہ قائم ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کا 30واںیوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا،کیک کاٹے گئے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ تعلیم،امن اور مصطفوی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔