طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے ،ْفائدہ امریکہ کو ہوگا

گراہم کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف

ہفتہ 5 جنوری 2019 22:06

طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے ،ْفائدہ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہاہے کہ طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلکن سینیٹرلنزے گراہم نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگر پاکستان مدد کرے تو افغانستان میں امن آسکتا ہے۔

لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان سے پاکستان کو آزاد تجارت کے معاہدے کی پیشکش کرنی چاہیے، اس پیشکش سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف کی۔