حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ہفتہ 5 جنوری 2019 22:47

حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کیس میں  ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ایف آئی اے کی طرف سے حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق حسین حقانی مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے۔حسین حقانی نے مدمت ملازمت کے دوران اختیارات کا غلط استعمال کیا،حسین حقانی نے سیکرٹ سروس فنڈز کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے 2 ملین ڈالر سالانہ خورد برد کی،حسین حقانی نے 8 ملین ڈالر میں سے 4 ملین ڈالر ذاتی مقاصد کیلیے استعمال کیے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری پیسے کے غلط استعمال پرحسین حقانی کیخلاف مارچ 2018 میں ایف آئی آردرج ہوئی،سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں حسین حقانی کے خلاف چالان پیش کیا جاچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کے پاکستانی سفری دستاویزات بلاک کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔