Live Updates

پیپلز پارٹی اور پیرپگارا میں قربتیں بڑھنے لگیں

پیر پگارا نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے،ملاقات جلد ہو گی،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 جنوری 2019 22:32

پیپلز پارٹی اور پیرپگارا میں قربتیں بڑھنے لگیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جنوری 2018ء) : رہنما پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر پگارا نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔

اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔تاہم دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے لئے حکومت کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آصف زرداری بھی پیر آف پگارا کو اپنا خاص پیغام پہنچا چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی پیر آف پگارا سے رابطہ کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پیر پگارا پیر صدر الدین راشد نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی حامی بھر لی ہے اور یہ ملاقات جلد ہونے جارہی ہے۔اس سے پہلے بھی پیر پگارا سندھ میں حکومت گرانے کے معاملے پر پیرپگارا نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح ہو کہ پیرآف پگارا کی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی ہے تاہم ان کو پہلے دن ہی سے حکومت کی سرد مہری کی شکایت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی قیادت سنبھالنے کے کے بعد ایک بار بھی پیر آف پگارا سے رابطہ نہیں کیا۔وفاقی کابینہ بناتے وقت بھی ان کے تحفظات کو مدنظر نہیں رکھا گیا جبکہ حکومتی امور میں بھی ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں لی جارہی۔دوسری جانب بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں اور گزشتہ ہفتے آصف زرداری سے ملاقات کر چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات