تاریخ کے 10 اہم واقعات جنہیں دوسرے اہم واقعات کی وجہ سے بالکل نظر انداز کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 جنوری 2019 23:30

تاریخ کے 10 اہم واقعات جنہیں دوسرے اہم واقعات کی وجہ سے بالکل  نظر انداز ..

جب دو اہم واقعات ایک ساتھ  یا کچھ وقفے سے رونما ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک واقعے کو   دوسرے واقعے سے زیادہ توجہ ملتی ہے۔ بعض اوقات تو نظر انداز ہونے والا واقعہ  زبان زد عام ہونے والے واقعے سے زیادہ اہم  ہوتا ہے۔ تاریخ ایسی بے شمار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ ذیل میں ہم چند ایسے  اہم واقعات بتا رہے ہیں، جنہیں دوسرے اہم واقعات کی وجہ سے نظر انداز کر دیا گیا۔


1.    سی پروگرامنگ لینگوئج کے موجد، یونکس آپریٹنگ سسٹم کے  شریک خالق اور بے شمار سافٹ وئیر سسٹمز میں مدد دینے والے ڈینس رچی کا انتقال سٹیو جابز کی وفات کے ایک ہفتے بعد ہوا تھا لیکن سٹیو جابز کی وفات کی وجہ سے میڈیا نے ڈینس کی وفات کو نظر انداز کر دیا۔
2.    دوسری جنگ عظیم میں سب سے خطرناک بمباری ٹوکیو پر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

10 مارچ 1945 کو ٹوکیو پر 1665 ٹن بم گرائے گئے۔

ان میں سےاکثر کا وزن 500 پاؤنڈ سے زیادہ تھا۔ اس بمباری سے 1 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 10لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ بہت سی صنعتیں تباہ ہوگئیں۔ اندازہ ہے کہ ٹوکیو کی بمباری میں دستیاب اعداد و شمار سے کہیں زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن یہ واقعہ ہیروشیما اور ناگا ساکی پر  ایٹم بم گرنے کے واقعات کی وجہ سے زیادہ توجہ نہ پا سکا۔


3.    سی ایس لوئس  دی کرونیکل آف نارنیا، دی سپیس ٹرائیلوجی، دی ایلیگوری آف لو، دی سکریو ٹیپ لیٹرز اور بہت سے شاہکار کاموں کے خالق تھے۔ اسی طرح آلدوس ہکسلے بریو نیو ورلڈ، پوائنٹ کاؤنٹر پوائنٹ اور دی ڈورز آف پرسیپشن کے خالق تھے۔ ان دونوں کی وفات پر میڈیا کو کافی کوریج دینی چاہیے تھی لیکن  اسی دن جے ایف کینڈی کے قتل کے سبب میڈیا نے ان دونوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔


4.    19 جولائی 1969 کو جون فیئر فیکس    اکیلے کشتی رانی کر کے سمندر عبور کرنے والے پہلے شخص بن گئے لیکن  چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے واقعے کی وجہ سے جون کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔
5.    ہیریٹ کوئیمبی   وہ پہلی امریکی خاتون تھی جو لائسنس یافتہ پائلٹ بنی اور وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے انگلش چینل عبور کیا لیکن ان کی ہوا بازی کا یہ کارنامہ دو دن پہلے ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی وجہ سے کسی کی توجہ نہ پا سکا۔


6.     15 اگست 1977 کو اوہائیو یونیورسٹی  کے ”بگ ائیر“ ریڈیو ٹیلی سکوپ  نے ایک غیر ارضی سگنل  ریکارڈ کیا۔ یہ بہت بڑا واقعہ تھا لیکن پچھلے دن ایلوس پریسلے کی وفات کی وجہ سے یہ بھی میڈیا کی توجہ حاصل نہ کر سکا۔
7.    پشتیگو، ونکونسن میں آگ  لگنے  کا واقعہ اگلے دن شکاگو میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ بالکل نظر انداز  ہو گیا۔ شکاگو میں لگنے والی آگ کی شدت اور اموات کی تعداد دونوں پشتیگو کی آگ سے کم تھیں۔


8.    چرنوبل  کے ایٹمی  ریکٹر میں  ہونے والی تباہی   کی شدت کسی بھی ایٹمی ریکٹر میں ہونے والے حادثے سے کہیں زیادہ ہے۔ اس واقعے کو میڈیا میں کافی توجہ ملی لیکن کسی نے بھی اُن تین افراد کو توجہ کے قابل نہ سمجھا جنہوں نےا پنی جان خطرے میں ڈال کر خطرناک ریڈیو ایکٹیو دھماکوں سے آدھے یورپ اور 1  ملین زندگیوں کو بچایا۔
9.    امریکی میری ٹائم کی تاریخ میں سب سے بڑی تباہی  بھاپ سے چلنے والی کشتی ”سلطانہ“ کے بوائلر پھٹنے سے ہوئی۔

اندازہ ہے کہ  اس واقعے میں 1184 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے لیکن اس سے پچھلے دن امریکی صدر ا لنکن کے قتل کی وجہ سے یہ واقعہ بھی کسی کی توجہ  نہ پا سکا۔
10.    1994 میں امریکی این بی اے کے فائنل  سے زیادہ امریکی ٹی وی چینلوں نے پولیس کے مشہور براڈ کاسٹر اور  اداکار او جے سیمپسن کے تعاقب کو  کوریج دی۔ بہت سے ٹی وی چینلوں نے تو میچ دکھانا ہی بند کر دیا تھا۔