لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 وں سالگرہ منائی گئی

ہفتہ 5 جنوری 2019 23:42

لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی ..
لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 وں سالگرہ منائی گئی، گڑھی خدا بخش بھٹو مزار پر بڑی تعداد میں نے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی و فاتح خوانی کی اور پھول نچھاور کیے کارکنان کے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار کے مزار پر نعرے بازی خیراج عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی تقریب آرٹس کائونسل لاڑکانہ میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو، رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو، جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخ، سٹی صدر نورالدین ابڑو، سٹی اطلاعات سیکریٹری شکیل میمن سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور 91 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا۔