تحقیق کے کلچر کو تمام طبی تعلیمی اداروں میں فروغ دینا چاہئے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گفتگو

اتوار 6 جنوری 2019 00:00

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحقیق کے کلچر کو تمام طبی تعلیمی اداروں میں فروغ دینا چاہئے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کو پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ ڈی مونٹ مورنسی کالج سمیت ان اداروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے تاکہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے زور دیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارے طبی شبعے کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نامکمل نشوونما، غذائی قلت اور بچوںمیں نامناسب وقفہ ہمارے بچوں کی صحت پر اثرانداز ہو رہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کی بلند شرح بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مسائل حفظان صحت اور احتیاط کے اصولوں پر توجہ مرکوز کرکے حل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔