Live Updates

یہ بھی تو ٹانگیں ہیں

شیرین رحمان کے تنقیدی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت اخلاقی حدود بھول گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 6 جنوری 2019 13:57

یہ بھی تو ٹانگیں ہیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جنوری 2019ء) :شیریں رحمان  کے تنقیدی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت اخلاقی حدود بھول گئے۔بلاول بھٹو کی تصویر کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی کمنٹ پوسٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 روز قبل دو روزہ سرکاری دورے پر تُرکی پہنچے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اوروزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار , وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیوں زلفی بخاری اور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ تُرک حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے حکومتی وفد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تُرکی جانے والے وفد کو تُرک حکام کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں بے تکلف ہو کر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے سامنے بیٹھے تُرک حکام نے سفارتی آداب کی مکمل طور پر پاسداری کی اور سفارتی ادب و احترام کا مظاہرہ کیا۔

اس پر سینیٹر شیری رحمان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکام تو اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھے ہیں جبکہ پاکستانی حکام اس موقع پر نجانے کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا شائد اتنی پریشانی والی بات نہیں لیکن اس موقع پر اخبارات پڑھنا اور دیگر اشارے دینا مناسب نہ تھا ۔

 
یہی شیری رحمان جب خود حکومت کا حصہ تھیں تب وہ مختلف ملکوں کے سفراء سے اسی انداز میں ملاقاتیں کرتی تھیں۔ سوشل میڈیا کی صارف نے انکی ایسی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں جن میں وہ خود اسی انداز میں بیٹھ کر سفراء اور غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں کر رہیں ہیں جس پر وہ آج موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

تاہم شیریں مزاری کی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت اخلاقی حدود بھی بھول گئے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے غیر اخلاقی جملہ کہہ دیا۔
اس پر سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف کا کچھ یوں کہنا تھا کہ 

ایک اور صارف نے ایسا کہا کہ 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات