حکومت کا کھیلوں کی فیڈریشنز کے فنڈز کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

اتوار 6 جنوری 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) حکومت نے کھیلوں کی فیڈریشنز کے فنڈز کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سفارشات کے مطابق بہترین کارکردگی کی حامل اور ایشین سطح پر میڈلز حاصل کرنے والی فیڈریشنز کو ہی رواں سال فنڈز جاری کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ ،پاکستان ہاکی فیڈریشن ،، اتھلیٹکس،بلیئرڈ اینڈ سنوکر،ٹینس ،کبڈی،بیس بال،جوڈو، تائیکوانڈو، سکوائش،سیلنگ ،والی بال،ویٹ لئفٹنگ اور ریسلنگ سمیت مجموعی طو رپر 14فیڈریشنز کا فرانزک آڈٹ جاری ہے ۔

جس کے تحت مذکورہ فیڈریشنز کو دی جانے والی سالانہ گرانٹس ،خصوصی گرانٹس سمیت دیگر مدوں میں ملنے والے فنڈز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کھیلوں کی فیڈریشنز کے فنڈز کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سفارشات کے مطابق رواںسال اسی کے تحت فنڈز جاری کئے جائیں گے۔