ضلع چیئرمین اصغرہالیپوٹوکی جانب سےآصف علی زرداری کونایاب تحفہ

ضلع چیئرمین اصغرہالیپوٹو نے 20 لاکھ مالیت کا بیل سابق صدر کو تحفے میں دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 6 جنوری 2019 17:00

ضلع چیئرمین اصغرہالیپوٹوکی جانب سےآصف علی زرداری کونایاب تحفہ
بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جنوری 2019ء) :ضلع چیئرمین اصغرہالیپوٹو نے 20 لاکھ مالیت کا بیل سابق صدر کو تحفے میں دے دیا۔بیل کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای اس وقت بدین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سیاسی اکٹھ سے خطاب کیا۔اس موقع پر جانوروں کے دلدادہ سابق صدر آصف علی زرداری کی خدمت میں انتہائی نایاب تحفہ پیش کر دیا گیا۔

ضلع چیئرمین اصغرہالیپوٹو نے 20 لاکھ مالیت کا بیل سابق صدر کو تحفے میں دے دیا۔اس بیل کا تعلق نایاب نسل سے ہے جبکہ یہ اس کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا ۔اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر حکومت پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ اسلام آبادوالے کچھ اندھے،کچھ بہرے اور گونگے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات کرتے ہیں کہ 6 مہینے میں کچھ نہیں ہو سکتا۔50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی۔آپ کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تو نوکری کیوں کرتے ہو۔مجھے کرکٹ نہیں آتی تو کھیلتا بھی نہیں ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا کہ الزام لگاؤ کہ میں نے تمام صوبوں کو اختیار دیا۔بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔

یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں۔الزام لگاؤ،کیس چلاؤاورپھانسی چڑھا دو،مجھے قبول ہے، یہ کیا بکری شکری ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کے پی اوربلوچستان کو کیا چاہیے ہمیں معلوم ہے۔ہمیں معلوم ہے عوام کو کیا چاہیے،اس لیے عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔اب ان کو یہ خیال آیا ہے کہ ملک کو خطرے ہیں۔یہ فائل دیکھ کر کام کرے گا ،اس سے کام نہیں چلے گا۔

لوگ آپ کےساتھ کام نہیں کرنا چاہتے،ہم کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی بی عوام کی ذمے داری مجھ پر چھوڑ گئی ہے۔آنے دو ان طوفانوں کو،ہم تو ان طوفانوں سے خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامے آنے دو،ہم ان ڈراموں سے مقبول ہوتے ہیں۔ ہمارے خاندان نے طے کیا ہے کہ بی بی کا مشن آگے لیکر جانا ہے۔ہم جیلوں سے بھی کامیاب ہوتے ہیں،شرجیل میمن جیل سے کامیاب ہوئے،اس لئیے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔