نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کی تیسری ممبرز کارڈ و سرٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب

متحد ہوکر مارشل آرٹس کے کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی طور پرکام کرنا لائق تحسین ہے ،ارشاد علی مخدوم

اتوار 6 جنوری 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ’’تیسری این ایم جی سی پاکستان لائف ٹائم ممبر شپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ ایوارڈنگ تقریب کاانعقاد حیدرآباد میں شاندار انداز سے کیا گیا۔ تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری NMGCپاکستان کے فائونڈنگ ممبر اور حیدرآباد میں کمیٹی کے نمائندہ ماسٹر محمد فیصل خان تھے جبکہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی NMGCپاکستان کے فائونڈر اور صدر شیہان شہزاد احمد تھے۔

حیات گرلز ہائر سکینڈری اسکول حیدرآباد کے ’’زینت آڈیٹوریم‘‘ میں منعقدہ اس تقریب میں کراچی اور حیدرآباد کے مختلف مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔حیات اسکول کے اونر واحد بخش شیخ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہیں NMGCپاکستان کے نومنتخب سیکریٹری راجہ غضنفر نے خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اسپورٹس و مارشل آرٹ کی ہردلعزیز شخصیت پروفیسر سید سخاوت علی، پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے نیشنل ڈائریکٹرزاور کیوکوشن کے موسٹ سینئر ماسٹر شیہان سید شکیل احمد، گوجوریو کراٹے کے موسٹ سینئر ماسٹرشیہان جاوید علی، کک باکسنگ کے ماسٹر اور این ایم جی سی پاکستان کے سیکریٹری ماسٹر راجہ ایم غضنفر، مارشل آرٹ انسٹرکٹر اور گینز وررلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد راشداور شن کیوکوشن کے سینسی خورشید احمد سموں اسپیشل گیسٹس میں شامل تھے۔

دیگر معزز شخصیات اور مارشل آرٹس ماسٹرزو انسٹرکٹرز میںتائیکوانڈو کے ماسٹر راجہ رضوان بھٹی، کک باکسنگ کے ماسٹر عمر دراز، کیوکوشن کراٹے کے سینسی سید شمیم نقوی، سینسی سید صادق رضا، شوتوکان کے سینسی راحیل احمد، عامر کفایت اور اقبال ٹائیگر شامل تھے۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا جسکے بعد نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر شیہان شہزاد احمد نے تقریب کے شرکاء کو NMGCپاکستان کے بارے میں تفصیلی معلوماتی بریفنگ دی ۔

اس موقعے پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم نے کہا کہ آج جب ہر کھیل کی ایسوسی ایشن میں انفرادی ایک کھیل کے لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے میں مشکلات نظر آتی ہیں، ایسے میں مارشل آرٹس کے تمام کھیلوں اور انکے ماسٹرز کو ایک جگہ بٹھانا اور ایک پلیٹ فارم سے مل کر تمام مارشل آرٹس کے کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی طور پرکام کرنا لائق تحسین ہے جسکے لئے میں تمام مارشل آرٹس کے اس گلدستے کو سجانے والے شہزاد احمد کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور کھلاڑیوں کے لئے انکے اس احسن اقدام کی دل سے تعریف کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں اور جس طرح پہلے ہمارا تعاون رہا ہے یہ تعاون آئندہ بھی رہے گا۔

اس موقعے پر تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر محمد فیصل خان نے مہمان خصوصی ارشاد علی مخدوم اور دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی اور ایک یادگاری شیلڈ مہمان خصوصی کو پیش کی۔ بعد ازان مہمانان گرامی نے نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے ایسوسی ایٹ ممبرز کو کارڈ اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے ، کارڈ و سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں کراچی سے عبدالرحمن، محمد نعمان (شوتوکان)،ناصر شاہ، سید فرقان علی اور محمد شاہد (کیوکوشن)، سید ناصر علی (تائیکوانڈو)، اعجاز احمد( اسپورٹس پروموٹر)، حیدرآباد سے سید سلمان حیدر جعفری (شائولین کنگفو)، گل شیر (جمناسٹک)، سید اسد علی (جیت کونڈو)، سید آصف علی کاظمی، قاضی رضوان اور ساجد حسن (کیوکوشن)، ابوالحسن چوہان (شوتوکان)، حسن علی پیرزادہ، عبدالرئوف بھٹی، محمد رمیز شیخ، سلمان سراج، محمد شہریار، ام حانی ممنون، صفاء خالد، بلال خالد، سید بلال احمد، بلال رفیق، دانیال شیخ، عبدالرحیم، سید حسن رضا شاہ، سید حسین رضا شاہ اور مینک راٹھی (تائیکوانڈو) شامل تھے۔

تقریب کے آخر میں نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر شیہان شہزاد احمد نے تمام مہمانوں اور ماسٹرز کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا اور آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر محمد فیصل خان کو ایک منظم اور کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔