چاند نظر نہیںآیا،یکم جمادی الاول منگل 08 جنوری کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

اتوار 6 جنوری 2019 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2019ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاولیٰ کا چاند نظرنہیں آیااور یکم جمادی الاولیٰ 1440؁ھ منگل08جنوری کو ہوگی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت اتوار کو منعقد ہوا۔

اجلاس میںمولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی، نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف ،پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمہٴ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاولیٰ1440؁ھ منگل08جنوری 2019؁ء کو ہوگی ۔