جے آئی ٹی کی رپورٹ صرف ایک اطلاعی رپورٹ ہے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ،ْ لطیف کھوسہ

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد یہ سندھ حکومت پر چڑھ دوڑے تھے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 7 جنوری 2019 13:44

جے آئی ٹی کی رپورٹ صرف ایک اطلاعی رپورٹ ہے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ صرف ایک اطلاعی رپورٹ ہے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہم نے جوابات جمع کرائے۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی وجہ سے ملک بحران میں آگیا ،ْ جے آئی ٹی نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جس کا ان کو اختیار نہیں تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد یہ سندھ حکومت پر چڑھ دوڑے تھے تاہم بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو جے آئی ٹی نے ایک مرتبہ بھی بیان کے لیے نہیں بلایا تھا، نیب اسی طرح کہے گا جیسے ایف آئی آئی نے اصغر خان کیس میں کہا کہ ان کے خلاف کیسز نہیں بنتے۔