موٹر وے کے تمام بند سیکشنز کھول دیئے گئے

دھند میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،ْترجمان موٹر وے پولیس

پیر 7 جنوری 2019 13:44

موٹر وے کے تمام بند سیکشنز کھول دیئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) دھند میں کمی بعد موٹروے کے تمام بند سیکشن کو کھول دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفرسی50 میٹر تک رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخو پو رہ تک دھندکے باعث بند کردی گئی تھی ،ْ موٹر وے ایم ون رشکئی سے پشاور تک بھی دھندکے باعث بند کی گئی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے ہی دھند میں کمی واقع ہوئی موٹروے کے تمام بند سیکشن کھول دئیے گئے۔تر جمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔