Live Updates

آصف اور بلاول پہلے چوری اب سینہ زوری کرکے مقدمات سے نہ ڈرنے کی شوخیاں مار رہے ہیں،انور گجر

پیر 7 جنوری 2019 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری ( اطلاعات ) محمد انور گجر نے آصف اور بلاول زرداری کے بیانات اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف اور بلاول زرداری پہلے چوری اب سینہ زوری کرکے مقدمات سے نہ ڈرنے کی شوخیاں مار رہے ہیں ۔ ماضی میں آصف زرداری نے عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے ذہنی مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ دے کر مقدمات سے فرار ہوتے رہے ۔

اگر زرداری ان کرپشن کے مقدمات سے خوف زدہ نہیں ہیں تو پھر اتنا شور شرابہ کرکے آسمان سر پر کیوں اٹھایا ہوا ہے ۔ آج جتنا زرداری کے درباری ، جیالے اور سندھ حکومت ان کی کرپشن کے دفاع کرنے کا کام جتنی سچائی سے سرانجام دے رہے ہیں اگر ایسے ہی ان 11 سالوں کے دورے حکومت میں اتنی سچائی ، ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ سندھ اور یہاں کے عوام کی خدمت کا کام سرانجام دیتے تو آج صوبہ خوش حال اور مالا مال ہو کر جنت بن چکا ہوتا ۔

(جاری ہے)

لیکن انہوں نے عوام کے ساتھ ہر قسم کے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کرکے عوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا اور آج بھی یہاں محرومیوں اور سندھ حکومت کی نا انصافیوں کی وجہ سے عوام ان لٹیرے حکمرانوں سے نجات کی راہ تلاش کر رہے ہیں ۔ سندھ میں اسپتال اور تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے ۔ صفائی ، ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔

روڈ اور راستے کھنڈرات کی شکل اختیار گئے ہیں ۔ تھر میں آج بھی وہاں کی عوام غربت ، بے روزگاری ، بھوک و افلاس کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ۔ لیکن زرداری کس ترقی اور خوش حالی کی باتیں کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ ہاں ترقی اور خوش حالی تو صرف زرداری اور ان کے درباری جیالوں کے نام پر ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے کی گئی ۔ عوام تو آج بھی ان کی زیادتیوں اور لوٹ مار کا نشانہ بنی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے لوٹ مار کرکے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ۔ جس درد ناک کرپشن کے قصے کہانیوں کی مثالیں دنیا بھر میں کہیں نہیں ملیں گے ۔ اگر دنیا بھر میں کرپشن اور لوٹ مار کے حوالے سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ شائع ہوئی تو پیپلز پارٹی اس میں سرفہرست ہونے کا ریکارڈ قائم کرے گی ۔ کیونکہ ان کی لوٹ مار اور کرپشن کے قصے کہانیوں سے بچہ بچہ اچھی طرح واقف ہے ۔

انور گجر نے مزید کہا کہ آصف اور بلاول زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کارکردگی جتانے اور قربانیوں بچانے کے بجائے اپنی 11 سالہ حکومتی کارکردگی بتانے سے کیوں شرمندگی محسوس کرر رہے ہیں ۔ بھٹو خاندان نے تو قربانیاں اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دینے کے لیے دی تھیں ۔ زرداری ، ان کے درباری ، جیالوں کی لوٹ مار کے لیے نہیں ۔ لیکن یہ لوگ بھٹو کا نام استعمال کرکے ان کی شہادتوں کے پیچھے چھپ کر اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کے لیے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، جو کہ ان کا پرانا وارداتی طریقہ کار ہے ۔ کیونکہ زرداریوں نے بھٹو خاندان کو اپنی روزی روٹی اور کرپشن پر مبنی سیاست کا ذریعہ ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات