Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء ذوالفقارکھوسہ کی گاڑی کوحادثہ، گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

حادثے میں ذوالفقار کھوسہ محفوظ رہے،سردار ذوالفقارکھوسہ شاہ جیونہ میں سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ کی رسم قل میں شرکت کیلئے جا رہے تھے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 جنوری 2019 17:03

پی ٹی آئی رہنماء ذوالفقارکھوسہ کی گاڑی کوحادثہ، گاڑی مکمل تباہ ہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنماء ذوالفقارکھوسہ کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے، ذوالفقار کھوسہ محفوظ رہے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں تحریک انصاف کے رہنماء ذوالفقار کھوسہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں سردار ذوالفقار کھوسہ کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی جبکہ حادثے میں ذوالفقارکھوسہ محفوظ رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار ذوالفقارکھوسہ سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ کی رسم قل میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ کہ ان کی گاڑی کو چنڈ لالیاں روڈ علی پوراسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ واضح رہے سردار ذوالفقار علی کھوسہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن 2018ء سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیکن ان کے بیٹے دوست محمد کھوسہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی۔

جس پر وہ تحریک انصاف کی قیادت کے رویے کے باعث پارٹی سے ناراض ہیں۔ لیکن اس کے برعکس دوست محمد کھوسہ نے گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مزید برآں نیو لاہورروڈ پر کار حادثہ کا شکار ہو گئی ،گاڑی کو ڈرائیو کرنے والا 50سالہ شخص حلیم موقع پر جاں بحق ہو گیا، حلیم کی 40 سالہ بیوی شکیلہ شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 1122نے شکیلہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حلیم اور اس کی بیوی لاہور جا رہے تھے کہکار جب کلاس گورائیہ کے قریب پہنچی تو گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن سے ان کی کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث 50سالہ حلیم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی 40سالہ شکیلہ شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے اہلکار بھی موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شکیلہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات