جموں و کشمیر ہیومن رائٹس فورم (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل

فورم کی تنظیم نو کر دی گئی، محمد سلیم ناظر سرپرست اعلیٰ،الحاج راجہ اعجاز انقلابی مرکزی چیئرمین منتخب

پیر 7 جنوری 2019 17:31

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) جموں و کشمیر ہیومن رائٹس فورم (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ،فورم کی تنظیم نو کر دی گئی جس کے مطابق محمد سلیم ناظر کو سرپرست اعلیٰ،الحاج راجہ اعجاز انقلابی کو مرکزی چیئرمین ،عبدالمجید چوہدری کو سینئر وائس چیئرمین ،سردار محمد قذافی ایڈووکیٹ کو سیکرٹری جنرل،سردار محمد عظیم خان کو سیکرٹری مالیات،شوکت قمر کو سیکرٹری نشرو اشاعت ،راجہ محمد منور وائس چیئرمین ویلفیئر کونسل،راجہ گل سراج سینئر نائب صدر اول،راجہ نواز سراج نائب صدر ،اسداللہ حبیب نائب صدر دوم،راجہ محمد مشتاق سیکرٹری فنانس خلع پلندری،راجہ محمد شریف ،راجہ محمد عظیم،حاجی شہپال خان،محمود احمد،قمر معروف،محمد شکیل،مرکزی ممبران مجلس عاملہ محمد ریاض مغل تحصیل صدر کھوئیرٹہ،محمد کریم بھٹی کوآرڈینیٹر ،ملک منشی محمد صدیق کو آرگنائزر منتخب کیا گیا ہے جبکہ خواتین ونگ میں نزہت اعجاز راجہ مرکزی چیئر پرسن،عظمیٰ سکندر سینئر نائب صدر،شازیہ قیوم نائب صدر اول،شمیم اختر نائب صدر دوم،ذولفن بی بی نائب صدر سوم اور نسیم اختر ،سکینہ بی بی،رشیدہ بیگم،ماریہ بی بی،اختر بیگم،فریدہ بیگم،کرن بی بی تسلیم اختر،نازمین اختر اور آسیہ بی بی کو ممبران مرکزی مجلس عاملہ منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عہدیداران کا انتخان گذشتہ روز منعقدہ سالانہ کنونشن کے دوران کیا گیا۔لنونشن کی صدارت راجہ اعجاز انقلابی نے کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض قذافی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے جبکہ صدر ڈسٹکٹ بار کوٹلی راجہ بنارس ایڈووکیٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور چیف ایلکشن کمشنر کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے سینئر قانون دان ملک منظور ساجد ایڈووکیٹ نے معاون چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

کنونشن سے راجہ اعجاز انقلابی راجہ بنارس ایڈووکیٹ،شوکت قمر،ملک ساجد منظور ایڈووکیٹ ،محمد اجمل سلطانی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد اقبال،چوہدری عبدالمجید،نزہت اعجاز راجہاور سلیم ناظر نے خطاب کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق اور ان کی بحالی پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور تنظیم کے عہدیداران کے کردار کو سراہا۔کنونشن میں خواتین وحضرات اور معززین شہر اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔