Live Updates

عمران خان سچےانسان، انہیں کام کرنےکا وقت دیا جائے، اداکارہ ریما خان

وزیراعظم عمران خان محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 جنوری 2019 17:48

عمران خان سچےانسان، انہیں کام کرنےکا وقت دیا جائے، اداکارہ ریما خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری2019ء) فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ عمران خان سچے انسان ہیں، انہیں وقت دیا جائے، وزیراعظم عمران خان محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف قابل احترام شخصیات ہیں۔

 وہ اقتدار میں بھی رہ چکے ہیں۔ شریف برادران سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی اصلاح کریں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سچے انسان ہیں۔ قوم کو چاہیے کہ انہیں کام کرنے کا وقت دے۔ ریما خان نے ایک سوال پر کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلمسٹار معمر رانا نے سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

فلمسٹار معمر رانا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پربلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے جب فنکاروں کو معاشی مشکلات میں بیماریوں سے لڑتے دیکھتا ہوں میں نے سندھ گورنمنٹ سے کہا ہے کہ غیر سرکاری اور نجی ورکرز کے لیے بھی پنشن کا کوئی منصوبہ بنایا جائے۔

ہم اس پراجیکٹ مییں فنکاروں کو شامل کریں گے۔ اس موقع پر اداکار معمر رانا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ثقافت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے‘ نوجوانوں، دانشوروں، تخلیق کاروں کا خیال ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اب واحد امید ہیں جو ملک کو آگے لیکر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب دوبارہ لاہور آئیں گے تب ہم ان کے اعزاز میں ایک بڑی استقبالیہ تقریب منعقد کریں گے۔اس موقع پر اداکار معمر رانا نے آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی میںشمولیت کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات