لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

پیر 7 جنوری 2019 18:05

لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کو کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 15، کالام منفی 12، استور منفی 11، قلات منفی 07، ہنزہ منفی 6، مالم جبہ منفی 05، کوئٹہ منفی 5، مری میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد2، لاہور 3، فیصل آباد 4، ملتان 5، پشاور1 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

ترجمان نے بتایاکہ قومی شاہرائوں اور موٹرویز پر دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم ون رشکئی سے پشاور، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ بند رہی، علاوہ ازیں ترجمان موٹر وے نے ڈرائیور ز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔