ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پرپیپلزپارٹی شعبہ خواتین گجرات کے زیراہتمام دعائیہ تقریب

پیر 7 جنوری 2019 19:17

لالہ موسیٰ ۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پرپیپلزپارٹی شعبہ خواتین گجرات کے زیراہتمام ضلعی صدر وزیرالنساء چوہدری کی رہائش گاہ پردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا اورکیک کاٹاگیا اس موقع پرپیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع گجرات کی عہدیداران نرگس بانو، سید عفت ممتاز،قمرالنساء ،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سید ممتاز شاہ،چوہدری مصطفی گورائیہ، سید عمران کاظمی،سید تبریزشاہ سمیت دیگرجیالے عہدیداران موجود تھے،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ذوالفقار علی بھٹو شہید اوربھٹو خاندان کی پاکستان کے لئے خدمات بے مثال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھٹو شہید کے داماد سابق صدرآصف علی زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بی بی شہید کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور بھٹو شہید ، بی بی شہید کے فلسفہ پر قائم رہتے ہوئے پارٹی پرچم کو مضبوطی سے تھام کر آگے بڑھتے رہیں گے