ذوالفقار علی بھٹو نے غریب اور متوسط طبقے کی آواز کا اٹھایا ، احمد علی شاہ باچہ

پیر 7 جنوری 2019 19:24

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) ضلع ناظم اور پی پی پی ملاکنڈ کے ضلعی صدر سید احمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاستدان تھے جنہوں نے غریب طبقہ کے حقوق کے لئے آواز اُٹھایا اور ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دُنیا کے نقشے پر پاکستان کو سنگ مہر بنا دیا اور آج ان کے کوششوں سے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے جو رہتی دُنیا تک قائم و دائم رہے گا ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو صدی کے عظیم شخصیت اور عملی خدمت کے حامل سیاستدان تھے جنہوں نے اپنے موقف اور اصولی نظریہ کے خاطر اپنے خاندان کی قربانی دی لیکن وقت کے آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ ہی یوٹرن لیا اور یہی وجہ ہے کہ رہتی دنیا تک عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اکیانوے سالگرہ منائی گئی اور ضلع ناظم اور پی پی پی ملاکنڈ کے ضلعی صدر سید احمد علی شاہ باچہ نے سالگرے کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر پی پی پی ملاکنڈ کے ضلعی نائب صدر فضل حق خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی زرین خان ، تحصیل درگئی کے صدر حاجی محمد طیب ، تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان جھاڑے ، تحصیل سیکرٹری اطلاعات حاجی ظریف خان سابق نائب ناظم مسلم خان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھیں ۔

سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں جمہوریت اور ملک کے محروم طبقہ کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کردار اور قربانی کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے بھر پور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔