تحفظ اراضی اور پانی کیلئے جاری سٹرکچرز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 7 جنوری 2019 20:07

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) ڈائریکٹر تحفظ اراضیات پنجاب ملک غلام اکبر نے راولپنڈی ڈویژن میںتحفظ اراضی اور پانی کیلئے جاری سٹرکچرز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نظامت تحفظ اراضیات پنجاب محکمہ زراعت کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروگرام مینجمنٹ یونٹ محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن کے ریجنل ڈائریکٹر / منیجر محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ منیجر عبید الرحمان، انجینئر تحفظ اراضیات راولپنڈی ڈویژن احمد سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ اراضیات شیخ خورشید احمد کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تحفظ اراضی و پانی کے سال 2018-19 کے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈائریکٹر تحفظ اراضیات پنجاب ملک غلام اکبر نے ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے معیار کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پانی محفوظ کرنے کیلئے تالاب، سپل وے، حفاظتی دیواری، گلی پلگنگ اور واٹر ٹینکس کی تعمیر کی جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :