پشین، امن وامان اور دیگر مسائل کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس

پیر 7 جنوری 2019 23:04

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) امن وامان اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا عزیز اللہ حنفی جمیعت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشتونخواہ امیپ کے علاقائی سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبیداللہ عابد، پیپلزپارٹی کے سید ناصر آغا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سید عبدالظاہر آغا، اور سعداللہ ترین،جماعت اسلامی کے مولانا عین الدین، بلوچستان عوامی پارٹی کے سید بدرآغا، انجمن تاجران پشین کے صدر اشرف خان ترین،جنرل سیکریٹری سید عبدالباری غرشین، حاجی محمدحیات خان، محمد صادق، مولوی احسان اللہ،پیر حمداللہ، سیف اللہ خاکسار، عبدالسلام اچکزئی، سید منظور آغا اور میڈیاکے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ روز پشین بازار میں تحصیلدار بوستان کے گاڑی پر موٹرسائیکل بم حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ پشین ایک پرامن ضلع اور پرامن عوام ہے۔ پشین میں ،لاقانونیت چوری اور ڈکیتی کسی صورت منظور نہیں ہے عوام کی حفاظت ریاستی سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پشین ہمارا مشترکہ گھر ہے، مشترکہ مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔