سینیٹر رحمان ملک نے ای سی ایل کو بدنامی کی وجہ قرار دے دیا

ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کے رشتے ٹوٹ گئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 جنوری 2019 21:42

سینیٹر رحمان ملک نے ای سی ایل کو بدنامی کی وجہ قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری2019ء) سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کے رشتے ٹوٹ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس سے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو وزرداری کو جے آئی ٹی نے کیوں ملوث کیا؟۔

بلاول بھٹو معصوم ہے انہوں نے پاکستان آ کر کیا کیا؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ بلاول بھٹو توپاکستان آکر اپنی ماں کی وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے اس کو کاروبار کا کیا علم ہے۔جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کا اپنا کوئی کردار ہے؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی کردار نہیں انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جے آئی ٹی نے بدنام کرنے یا کسی اور کے حکم پر بلاول بھٹو کا نام ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام کیوں ای سی ایل میں ڈالے۔جس کے بعد عدالت نے دونوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر جلد ہی بلاول بھٹو کا نام ای سی میں سے نکا ل دیا جائے گا۔تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما تاحال ای سی ایل میں نام شامل کئیے جانے پر نالاں ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ای سی میں نام آنے کے باعث لوگوں کے رشتے ٹوٹ گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی رپورٹ پربھی پیپلزپارٹی قیادت کی کردارکشی کی گئی۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پیمرا سے ٹی وی چینلزکی خلاف ورزیوں پررپورٹ مانگی جائے۔