ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کو نوٹس

فاروق ستارپارٹی پرچم ، نام اور نشان کا استعمال بند کردیں،متحدہ قومی موومنٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 7 جنوری 2019 22:15

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کو نوٹس
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری 2019ء) :متحدہ قومی موومنٹ نے فاروق ستار کو پارٹی کا نام، انتخابی نشان اور پرچم استعال کرنے سے روک دیا ۔ایم کیو ایم اعلامیہ میں کہا گیا کے کہ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل ہو چکی ہے اس لئیے وہ اب پارٹی کا نام ،پرچم اور نشان استعمال نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں سب سے بڑی اور اہم ترین جماعت سمجھے جانے والی ایم کیو ایم اب زوال پذیر ہے۔

گزشتہ سال سینیٹ کے ایک ٹکٹ کے لیے شروع ہونے والی لڑائی نے اس جماعت کو کئی ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔ایک حصہ عامر خان کی قیادت میں چلا گیا اور ایک حصہ فاروق ستار نے سنبھال لیا لیکن یہ ٹوٹی پھوٹی پارٹی سنبھل نہ سکی۔رہی سہی کسر 2018 کے انتخابات نے پوری کر دی اور کراچی کی ٹھیکیدار سمجھے جانے والی یہ جامعت چند سیٹوں تک محدود و کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران آپسی اختلافات نے پارٹی کو مزید کمزور کر دیا۔

انہی اختلافات کو بنیاد بنا کر فاروق ستار نے علم بغاوت بلند کیا تو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے انکی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔تاہم فاروق ستار بدستور خود کو پارٹی کا حصہ سمجھ کر پارٹی کا نام نشان اور پرچم استعمال کرتے رہے۔آج متحدہ قومی موومنٹ نے فاروق ستار کو پارٹی کا نام، انتخابی نشان اور پرچم استعال کرنے سے روک دیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فاروق ستار نے 13ستمبر 2018 کو رابطہ کمیٹی سے استعفا دیا۔تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پرفاروق ستارکی رکنیت ختم کی گئی تھی۔فاروق ستارپارٹی پرچم ، نام اور نشان کا استعمال بند کردیں۔