سائیکل کی ٹکر سے کار تباہ۔ تصاویر انٹرنیٹ پروائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 جنوری 2019 23:52

سائیکل کی ٹکر سے کار تباہ۔ تصاویر انٹرنیٹ پروائرل

وائرل تصاویر کو دیکھنے کے بعد ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال آتا ہے کہ آخریہ سائیکل کس چیز سے بنی ہے؟
اس سائیکل اور گاڑی کی تصویریں چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ تصاویر ایک کار اور سائیکل کی ٹکر کے بعد کی ہیں لیکن تصاویر میں کار کے بمپر کو بری طرح تباہ اور سائیکل کو بالکل ٹھیک دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


سی جی ٹی این کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چین کے شہر شینزن میں پیش آیا۔

ان تصاویر کو دیکھ کر بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے انہیں فوٹو شاپڈ قرار دیا لیکن پولیس نے جلد ہی واقعے کی ویڈیو شیئر کر کے تصاویر کے درست ہونے کی تصدیق کر دی۔
ایک صارف نے اس سائیکل کو نوکیا کے فون سےتعبیر کیا اور پوچھا کہ نوکیا اب سائیکلیں بنا رہا ہے؟
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ سائیکل سوار کو بھی ہلکی چوٹیں آئیں۔