نوجوان نے ایک لاکھ ڈالر کی شرط جیتنے کے لیے 20 دن مکمل تنہائی اور گہری تاریکی میں گزار دئیے
امین اکبر پیر 7 جنوری 2019 23:53
پوکر کے ایک کھلاڑی نے تاش پر شرطیں لگاتے لگاتے ایک عجیب و غریب شرط لگا لی۔ اس کھلاڑی کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر کی شرط لگاکر 30 دن تک انتہائی مشکل حالات جیسے مکمل تنہائی اور گہری تاریکی میں گزار سکتا ہے۔
یہ شرط پوکر کے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں روری ینگ اور رچ الاتی کے درمیان بات چیت کے دوران ہی لگ گئی تھی۔ روری ینگ نے رچ الاتی سے پوچھا تھا کہ وہ کتنے دنوں تک ایک چھوٹے تاریک کمرے میں بغیر کسی انسانی رابطے کے رہ سکتا ہے؟ الاتی کے جواب 30 دن کو ینگ نے غیر حقیقی قرار دیا۔
(جاری ہے)
شرط کو قانونی حیثیت دینے کے لیے دونوں کے بیچ 11 صفحات پر مشتمل معاہدہ ہوا۔ تین ججوں کا ایک پینل بھی منتخب کیا گیا جو ہدایات کے مطابق الاتی کے شرط پورا کرنے کا جائزہ لیتا۔
لاس ویگاس میں ایک نامعلوم مقام پر ایک چھوٹا باتھ روم شرط پورا کرنے کا مقام قرار پایا۔ الاتی کے مکمل تنہائی اور تاریکی میں رہنے کے 30 دن 21 نومبر 2018 کو شروع ہوئے۔ الاتی کو ایک بستر اور روشنی کے بغیر ایک ریفریجریٹر دیا گیا۔ الاتی کی ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کی گئی۔ الاتی کو اجازت تھی کہ وہ کوئی بھی کھانا کھا سکتا تھا۔ تاہم الاتی کو کسی بھی شخص سے بات چیت کرنے یا روشنی خارج کرنے والا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ان 30 دنوں کے دوران باقاعدگی سے الاتی کے پیشاب کا تجزیہ بھی کیا جانا تھا تاکہ کسی قسم کی ادویات کے استعمال کا پتا چلایا جا سکتا۔شرط کے دوران ینگ خود ہی مختلف وقفوں سے الاتی کو کھانا دینے جاتا تاکہ اسے پتا ہی نہ چلے کہ اب تک کتنا وقت گزر چکا ہے۔ اس طرح ینگ کو الاتی کی ذہنی حالت کا بھی پتا چلتا رہتا۔ شرط کے دوران الاتی کے گھر والے پرائیویٹ لائیو سٹریم کے ذریعے اسے دیکھ سکتے تھے۔
روری ینگ کو یقین تھا کہ جیت اس کی ہوگی لیکن 15 دن گزرنے کے بعد اس کا یقین متزلزل ہونے لگا۔ ینگ 20 ویں دن کھانا دینے آیا تو اپنا نقصان کم کرنے کے لیے اس نے الاتی کو 25 ہزار ڈالر لے کر شرط ختم کرنے کی پیش کش کی۔ سودے بازی کے بعد الاتی 62,400 ڈالر لے کر شرط ختم کرنے پر راضی ہوگیا۔
شرط ختم ہونے کے بعد کھانا کھا کر الاتی پہلے سے زیادہ مضبوط تھا۔ ینگ نے دی ایکشن نیٹ ورک کو بتایا کہ اس نے اپنے دوست کی ذہنی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ ینگ کا کہنا ہے کہ وہ شرط لگا کر مایوس نہیں ہے۔ ینگ کو خوشی بھی تھی کہ اس کے کچھ پیسے بچ گئے۔
روری ینگ اصل میں سخت شرائط کے ساتھ ایک ملین ڈالر کی شرط لگانا چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ شرط کا دورانیہ 40 دن ہو، الاتی کو پہلی خوراک 21 دن بعد ملے، اس دوران وہ بس پانی پر گزارہ کرے۔ کمرے میں بستر بھی نہ اور کچھ کاکروچ بھی ہوں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.