Live Updates

گیس بحران کے خاتمے کے لیے حکمران سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں۔ ایاز میمن

غریب عوام کے چولھے ٹھنڈے کر کے کس نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 جنوری 2019 11:33

گیس بحران کے خاتمے کے لیے حکمران سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں۔ ایاز میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2019ء) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ گیس بحران کے خاتمے کے لیے حکمران سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ، غریب عوام کے گھروں کے چولھے بجھا کر کس نئے پاکستا ن کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ، ہمیں یہ کہنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ گزشتہ اور موجودہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ، آج غریب کے ساتھ ساتھ تاجر بھی پریشان ہیں فیکٹریاں اور کارخا نے بند ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ نہ ہو اس لیے وزیراعظم پاکستان عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کروائیں ، انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے جو جو عدے کیے ان کو وفا کب کیا جائے گا ، غریبو ں کے مسائل حل کرنے میں ہی حکومت کی کامیابی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف پر بھروسہ کرتے ہوئے بہت امیدوں کے ساتھ ووٹ دئے تھے اب تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ ان امیدوں کو پورا کرے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت توجہ دے ورنہ گیس اور بجلی کا بحران بہت بڑی تباہی لا سکتا ہے،بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں اور آئے روز گیس کے بحران کی وجہ سے سی این جی کی بندش سے شہر قائد کی عوام معاشی پریشانی کا بھی شکا ر ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کراچی کی عوام شہر میں گندگی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے بہت پریشان ہے کیونکہ گزشتہ حکومتوں نے کراچی کو کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دیا، کراچی ہمارے ملک میں معاشی حب کی حیثیت رکھتا ہے مگر گزشتہ حکومتوں کی عدم دلچسپی نے اس شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شہر قائد کو خاص توجہ دے تا کہ اس شہر کی عوام کے اندر جو احساس محرومی عدم توجہی کی وجہ سے پیدا ہوگیا ہے اس کو ختم کیا جا سکے اور ضروریات زندگی کی بنیاد ی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کے عوام محبت کرنیوالے اور محنتی لوگ ہیں ، اس شہر نے پاکستان کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے اور ہر زبان بولنے والے پاکستانی کو اپنی گود میں سمیٹا ہوا ہے اس لیئے حکومت کراچی کے بنیاد ی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اقدامات کرے ۔




Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات