Live Updates

وزیر مذہبی امور کا رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کی خبروں پر رد عمل

رویت ہلال کمیٹاں ختم نہیں کیں گئیں بلکہ چاند کے کے تنازعات کے حل کے لیے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 جنوری 2019 12:04

وزیر مذہبی امور کا رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کی خبروں پر رد عمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2019ء) :سوشل میڈیا پر رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹاں ختم نہیں کیں گئیں بلکہ چاند کے کے تنازعات کے حل کے لیے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

مولانا نورالحق نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹویٹر پر ان کے جعلی اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹیاں ختم نہیں کیں۔واضح رہے گذشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام سطحوں پر رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر کے چاند دیکھنے کی ذمہ داری میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ ماضی میں چاند دیکھنے کے حوالے سے متضاد اطلاعات کے باعث پیدا ہونے والی پریشانی کے پیش نظر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے چاند دیکھنے ، مہینہ شروع ہونے اور مہینہ ختم ہونے کے حوالے سے پیدا ہونے والی کنفیوژن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کام میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیا جائے گا جہاں سائنسی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی دنوں پہلے ہی چاند کی پیدائش کا پتہ لگا لیا جاتا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عید اور رمضان کے لیے چاند نظر آنے کے اعلانات کرنا ریاست کا اختیار ہوتا ہے۔تاہم اب وزیر مذہبی امور نے یہ بات واضح کی ہے کہ ایسی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میں یکم جمادی الاول 8 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات